ساتھ ہے، تمہارے ساتھ ہے
وَهُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ ۚ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ (٤)
وہ تمہارے ساتھ ہوتا ہے تم جہاں کہیں بھی ہو۔ اور اللہ جو کچھ تم کرتے ہو (اسے) خوب دیکھنے والا ہے۔
He is with you wherever you go and Allah of what you do is seeing
(Surat No 57: سورۃ الحدید – Ayat No 4)
یہ جانتے ہو کہ انسان کو تنہائی مار دیتی ہے؟ وہ جانتا ہے اس کے لیے اس نے زمین پر جب آسمان کا در کھولا جب جاؤ گے اور آگے سے ساتھ کوئی نہیں ہوتا مگر کھڑے ہو جاؤ تو دیکھو وہ کہاں کھڑا ہے۔ وہ کبھی نہیں چھوڑتا۔ جہاں جائیں، جتنی بار بھی جائیں، وہ کبھی تنہا نہیں چھوڑتا۔ کسی حال میں نہیں چھوڑتا، کسی وقت میں نہیں چھوڑتا۔ آپ اپنے تنہائی میں جتنا مرضی مگن ہو جائیں وہ آپ کو کبھی نہیں چھوڑتا، آپ کو کبھی تنہا نہیں کرتا۔ مگر جب آپ ڈوب رہے ہوں تو چھوڑا ہوا محسوس ہوتا ہے، مگر جب آپ کو زوال ہو رہا ہو تو آپ کے دوستوں کو پتہ چلتا ہے کہ آپ کون ہیں، مگر جب آپ کو پتہ چلے کہ آپ کا دوست کون ہے، تو وہی ہوتا ہے جس نے آپ کو کبھی اکیلا نہیں کیا، جبکہ آپ نے اسے اکثر دور کیا ہے۔
کچھ یوں لگتا ہے کہ وقت تیرے ساتھ ہی گزارا وہ بھی
ہم نے جو وقت تیرے ساتھ گزارا ہی نہیں
Book || Motivational Quran || Volume #2
Author: Owais Rabbani